افغانستان صلح کے لیے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد قومی اتحاد سرکار کے رہنما ، سیاسی رہنما، سول سوسائٹی اور خواتین کے ساتھ مشاورت کے لیے کابل پہنچے، وہ ایک جامع امن عمل کے تعلق سے امریکی کوششوں کی پیش رفت پر بات چیت کریں گے۔
اس خبر کی اطلاع افغانستان میں واقع امریکی سفارت خانے نے دی ہے۔
سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق تحریک طالبان کے ساتھ امن مذاکرات ایک اہم مرحلے میں پہنچ گئے ہیں، جاری بیان میں کہا گیا 'امن مذاکرات ایک اہم مرحلے میں پہنچ گئے ہیں، پورے ملک کے شہریوں کو اس کے ساتھ کس طرح شامل کیا جائے تاکہ پائیدار امن قائم کرنے کے لیے سیاسی معاہدہ کیا جا سکے'۔