اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ظفر،سلمان -کٹرینہ کے لیے لو سین نہیں لکھتے

مشہور ہدایت کار علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں سلمان خان اور کٹرینہ کیف کےلیے لو سین نہیں لکھتے ۔

سلمان -قترینہ

By

Published : May 2, 2019, 9:42 PM IST

علی عباس ظفر ان دنوں سلمان خان اور کٹرینہ کیف کو لے کر فلم ’بھارت‘بنا رہے ہیں۔ ظفر نے سلمان اور کٹرینہ کی جوڑی پر بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کیوں ان دونوں کےلئے لو سین نہیں لکھتے۔

علی عباس نے کہا کہ انہیں ان دونوں کے درمیان لو سین بنانے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ وہ سلمان اور کٹرینہ کےد رمیان کبھی لو سین نہیں لکھ سکتے کیونکہ جب بھی سلمان اور کٹرینہ کو دیکھتے ہیں تو شائقین خود ہی سمجھ جاتے ہیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کےلئے ہی بنے ہیں۔

ظفر نے کہا کہ جتنا ممکن ہو سکتا ہے سین اتنے ہی آسان بنائے گئے ہیں ۔دونوں ہی خوبصورت اداکار ہیں۔ واضح رہے کہ فلم بھارت سلمان خان اور کترینہ کے علاوہ دشا پٹانی ،جیکی شراف اور سنیل گوروور جیسے اداکار بھی اہم کردار میں ہیں۔یہ فلم 5جون کو ریلیز ہوگی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details