معروف کرکٹر یوراج سنگھ نے جنوبی ممبئی کے ایک ہوٹل میں میڈیا سے خطاب کرکے اپنے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کافی اتار چڑھاؤ دیکھے اور اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دوں۔
یوراج سنگھ اس بار کی آئی پی ایل چیمپیئن ممبئی انڈین کی ٹیم میں تھے تاہم انھیں زیادہ کھیلنے کے مواقع نہیں ملے جس سے اب وہ اپنے مسقبل کے بارے میں فکرمند ہیں۔