اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دریائے جہلم میں غرقاب نوجوان کی لاش برآمد - دریائے جہلم

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں منگل کو ریت نکالنے کے دوران نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب گیا تھا۔

دریائے جہلم میں غرقاب نوجوان کی لاش برآمد
دریائے جہلم میں غرقاب نوجوان کی لاش برآمد

By

Published : Jun 9, 2021, 1:15 PM IST

اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں منگل کو ریت نکالنے کے دوران جو نوجوان ڈوب گیا تھا۔ بدھ کو اس کی لاش برآمد کی۔

اس نوجوان کی شناخت ضلع بڈگام کے حیات پورہ علاقے کے رہنے والے 24 سالہ نوجوان منظور احمد ولد مشتاق احمد مراد کے طور پر ہوئی۔ اس نوجوان کی بازیابی کے لیے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے آپریشن شروع کیا تھا۔ تاہم ان کو کل کوئی کامیابی نہیں ملی اور آپریشن رات کے لئے معطل کردیا گیا۔ آج صبح دوبارہ تلاشی شروع کی گئی۔ تاہم آج اس نوجوانوں کی لاش کو بازیاب کرلیا گیا۔

دریں اثنا ایک پولیس اہلکار نے نوجوان کی لاش کے ملنے کی تصدیق کی۔ ضروری قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details