وادی کشمیر کے نوجوان بین الاقوامی سطح پر کھیل کود ،سائینس ،ٹیکنالوجی، ادب اور دیگر میدانوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں وہیں اب گزشتہ کئی برسوں سے یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بین الاقوامی کانفرنسوں میں بطور مندوبین شرکت کر چکے ہیں۔
بین الاقومی سطح پرکر رہے ہیں یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوان ریاست کی نمائندگی جس میں نوجوانوں نے یہاں کی موجودہ صورتحال اور دیگر اہم معاملات کےحوالے سے ریاست کی نمائندگی کی ہے اور بین الاقوامی سطح کی اس طرح کی کانفرنسوں میں شرکت کے لیے وادی کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کا منتخب ہونے کا یہ سلسلہ برابر جارہی ہے ۔جس کی تازہ مثال سرینگر سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ میر سنینہ کی دی جاسکتی ہے۔جو حال ہی منتخبہ باقی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں تھائی لینڈ اور انڈونیشا میں منعقد ہونی والی کانفرنسوں میں بطور مندبین شرکت کرنے کے لیے نامزد ہوئی ہے۔ یہ کانفرنس رواں سال کے اکتوبر نومبر میں منعقد ہونے جارہی ہے۔وہیں دوسری جانب اس طرح کی بین الاقوامی سطح کی کانفرنسوں میں بطور مندوبین شرکت کر چکے ارفان ہاشم کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پہل سے باقی ممالک کے مندوبین تک اصل حقائق ،تاثرات اور تجاویز سامنے رکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس طرح کانفرنسوں کی اہمیت اور اپنے تجربات کا خلاصہ یوں کیا۔