اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بہار: تالاب میں ڈوبنے سے نوجوان کی موت - دنیش بھگت

بہار کے ضلع سارن کے بھیلدی تھانہ علاقے میں تالاب میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔

Young man dies
Young man dies

By

Published : Apr 27, 2021, 10:52 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سریا بسنت گاﺅں باشندہ دربالی بھگت کا 35 سالہ بیٹا دنیش بھگت کسی کام سے تالاب کے نزدیک گیا ہوا تھا۔ اس دوران اچانک پیر پھسلنے سے وہ تالاب کے گہرے پانی میں ڈوب گیا ۔ وہاں موجود گاﺅں والوں نے دنیش کو ڈوبتا دیکھ کر فوراً اسے پانی سے باہر نکال کر نزدیکی ہیلتھ سینٹر میں پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے چھپرہ صدر ہسپتال بھیج دی ہے۔ پولیس اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے جانچ کر رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details