ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤنمیں ضلع انتظامیہ نے راحت دی ہے۔
یادگیر: لاک ڈاؤن میں راحت دی گئی
ضلع انتظامیہ نے آج 3 جون صبح چھ بجے سے 5 جون تک کے لیے راحت کا اعلان کرتے ہوئے صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اشیائے ضروریہ جس میں دودھ، سبزی ، کرانہ شامل ہیں خریداری کی مہلت دی ہے۔
یادگیر: لاک ڈاؤن میں راحت دی گئی
ضلع انتظامیہ نے آج 3 جون صبح چھ بجے سے 5 جون تک کے لیے راحت کا اعلان کرتے ہوئے صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اشیائے ضروریہ جس میں دودھ، سبزی، کرانہ شامل ہیں خریداری کی مہلت دی ہے۔
اس کے علاوہ صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک پٹرول پمپ کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔ زرعی اور زراعت سے متعلق سرگرمیاں بیج، کھاد اور کیڑے مار دوا سے متعلق دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بینکوں اور پوسٹ آفس میں پچاس فیصد عملے کے ساتھ فرائض انجام دینے کے لئے ہدایات دی گئی ہیں۔