رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نوہ، یادگیر، وڈگرہ اور شاہ پور تعلقے کے دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام میں معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی کا یہ اقدام کافی اہمیت والا ہے۔ وہ ہر روز دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے دیہی عوام میں ماسک اورسینیٹائزر تقسیم کر رہے ہیں۔ اور ساتھ ہی لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ رکن اسمبلی دیہی عوام میں کورونا کا ٹیسٹ کروانے اور کورونا ویکسین کا ٹیکہ لینے کے لیے بھی لوگوں میں معلومات فراہم کر رہے ہیں۔