دو مرکزی حصوں اور چھ انجن پر مبنی طیارہ نے 15000 فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے 302 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طئے کیا۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کی قائم کردہ سٹراٹولانچ کمپنی نے اس جہاز کو سٹلائٹس کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کے مقصد سے تیار کیا ہے۔
اگر تجربہ کامیاب ہوجاتا ہے تو خلاء میں سٹلائٹس بھیجنے کی لاگت میں بہت کمی آئے گی۔