اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں: 'مزدوروں کو مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ'

بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ کپڑے کی مارکیٹ خراب ہونے کی وجہ سے کاروبار بند کرکے پاورلوم مالکان مزدوروں کی کمر توڑ دیتے ہیں لیکن ایسے موقع پر مزدوروں کو کھوٹی نہیں دی جاتی ہے اور بہانہ بنا دیا جاتا ہے کہ بازار خراب ہے اور جب بازار بہتر ہوتا ہے تو مزدوری میں بھی اضافہ نہیں کیا جاتا۔

'مزدوروں کو بند کی کھوٹی دی جائے'
'مزدوروں کو بند کی کھوٹی دی جائے'

By

Published : Jun 9, 2021, 7:20 AM IST

بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی مالیگاؤں یونٹ نے پاورلوم بند کے فیصلے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالیگاؤں شہر کے پاورلوم مالکان آپس میں بیٹھ کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔ نہ ہی کسی یونین کے ذمہ داران کو میٹنگ میں مدعو کیا جاتا ہے۔ نہ ہی کبھی مزدوروں کو بند کی کھوٹی دی جاتی ہے۔

بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ کپڑے کی مارکیٹ خراب ہونے کی وجہ سے کاروبار بند کرکے پاورلوم مالکان مزدوروں کی کمر توڑ دیتے ہیں لیکن ایسے موقع پر مزدوروں کو کھوٹی نہیں دی جاتی ہے اور بہانہ بنادیا جاتا ہے کہ بازار خراب ہے اور جب بازار بہتر ہوتے ہیں تو مزدوری میں بھی اضافہ نہیں کیا جاتا۔

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاورلوم مالکان سال بھر جن مزدوروں کی وجہ سے کماتے ہیں وہ ان مزدوروں کا ذرا بھی خیال نہیں رکھتے ہیں۔ کچھ تنظیمیں مزدوروں کی حمایت میں آگے آتی ہیں لیکن کچھ دنوں بعد نہ جانے کہاں غائب ہو جاتی ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی ہی واحد پارٹی ہے۔ جو مزدوروں، کسانوں اور پسماندہ لوگوں کی آواز اٹھاتی ہے ۔ یہ بات مزدوروں کو سمجھنا چاہیے۔ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی مزدور یونین (آئیٹک یونین) سنہ 1920 سے مزدوروں کے لیے لڑتی آرہی ہے۔ آج پورے بھارت میں آئیٹک یونین کے 2 کروڑ 49 لاکھ ممبران ہیں جن میں صفائی ملازمین سے لے کر ریلوے ملازمین تک شامل ہیں۔

مالیگاؤں پاورلوم مالکان سے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی گزارش کرتی ہے کہ مزدوروں کو بند کی کھوٹی دی جائے اور اگر کھوٹی نہیں دی جاتی ہے تو بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مزدوروں کو ساتھ لےکر اپنے انداز میں تحریک کا رخ اختیار کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details