اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بڈگام: بجلی کی زد میں آنے سے ایک مزدور ہلاک - بجلی کی زد میں آنے سے ایک مزدور ہلاک

وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں واقع بینڈ سہ مل میں کام کر رہے دو افراد بجلی کی زد میں آنے کے بعد جھلس گئے جبکہ ایک مزدور کی موت ہوگئی اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

بڈگام: بجلی کی زد میں آنے سے ایک مزدور ہلاک
بڈگام: بجلی کی زد میں آنے سے ایک مزدور ہلاک

By

Published : May 22, 2021, 3:38 PM IST

بڈگام کی بینڈسہ مل میں دو مزدور بجلی کی زد میں آنے کے بعد شدید جھلس گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر سب ضلع اسپتال بیروہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اک مزدور فاروق احمد نجار کو مردہ قرار دیا جبکہ شدید طور پر زخمی دوسرے مزدور کا علاج کیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع نے فون پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو واقعہ کے بارے میں بتایا کہ بیروہ تحصیل کے سونپہ کی ایک نجی بینڈ سہ مل میں کام کررہے دو مزدور بجلی کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر جھلس گئے۔ زخمی مزدور کی شناخت 55 سالہ غلام محمد نجار کی حیثیت سے کی گئی جو خئیترنہ کے رہنے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details