اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پولیس اہلکار نے وردی کارعب دکھاکرخاتون کوپیٹا - اترپردیش

اترپردیش کے ضلع مہوبا میں پولیس کا ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، ہینڈ پمپ پر پانی بھرنے گئی خاتون کو پولیس نے ڈنڈے اور لاٹھیوں سے پیٹا۔

خاتون کو پیٹا

By

Published : Jun 27, 2019, 12:13 PM IST

متاثرہ خاتون روشنی شیخونگر محلے کی رہنے والی ہے۔
جہاں وہ ہینڈپمپ پر پانی بھرنے کے لیے گئی تھی محلے کی ہی ایک پولیس کی بیوی نے اسے پانی بھرنے سے منع کردیا اور اسی بات پر دونوں میں کہاسنی ہوگئی۔

خاتون کو پیٹا

اسی درمیان دبنگ پولیس اہلکار واسودیو یادو بھی وہاں پہنچ گئے اور انھوں نے خاکی کا رعب دکھاتے ہوئے خاتون اور اس کی ماں کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹا اور انھیں گالیاں بھی دیں۔

متاثرہ خاتون نے مارپیٹ کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی ہے، متاثرہ کا الزام ہے کہ ملزم پولیس اہلکار اور اس کی بیوی اس سے پہلے بھی محلے کے لوگوں سے جھگڑا کرچکے ہیں اور پولیس اس معاملے میں کچھ بھی نہیں کررہی ہے۔

ریاستی ویمن کمیشن کی صدر پربھا گپتا کا کہنا ہے کہ اگر کسی پولیس والے نے اس خاتون کے ساتھ اس طرح کی حرکت کی ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details