اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بہن کا گولی مار کر قتل - جاٹ خاندان

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کے بیٹما تھانہ علاقے میں 21 سالہ لڑکی کا بھائیوں نے گولی مار کر قتل کردیا ۔

بہن کا گولی مار کر قتل

By

Published : Jun 23, 2019, 4:58 AM IST

اطلاعات کے مطابق لڑکی نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے خلاف گاؤں کے راجپوت برادری کے لڑکے سے محبت میں شادی کی تھی۔

لڑکی کا تعلق جاٹ خاندان سے تھا اور وہ راجپوت خاندان کے کلدیپ نامی شخص سے شادی کی تھی۔ دونوں خاندانوں میں اسی پر تنازع ہوا۔ لڑکی کی شادی کے بعد اس کے میکے والے گھر لے گئے تھے۔ جب کہ لڑکی کلدیپ کے ساتھ رہنا چاہتی تھی۔

لڑکی کے شوہر نے بیوی کو پانے کے لیے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ ہائی کورٹ نے شنوائی کرتے ہوئے لڑکی کو شوہر کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔ بیٹما پولیس نے لڑکی کو اس کے شوہر کے حوالے کردیا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں خاندانوں میں کئی بار تنازع ہوا۔

اسی تنازع کے درمیان لڑکی کے بھائی کارتک اور شبھم اس کے گھر پہنچے اور اس کا گولی مار قتل کردیا۔

اس بات کی اطلاع ملتے ہی شوہر اور اس کے گھر والوں نے علاج کے لیے ایم وائی ہسپتال لے گئے جہاں اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

کلدیپ کے گھر والوں نے لڑکی کے گھر والوں پر الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بہو کے بھائیوں نے گولی مار قتل کردیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details