پٹنہ ہائی کورٹ وکلاء معاونت کمیٹی کے صدر یوگیش چندر ورما اور سابق راجیہ سبھا رکن راجنیتی پرساد کی قیادت میں آج پٹنہ ہائی کورٹ کے وکلاء نے بہار میں بدحال طبی خدمات کی مخالفت میں ہائی کورٹ کے مشرقی گیٹ پر وزیر اعلی نتیش کمار اور مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کا پتلا نذر آتش کیا۔
وکلاء نے وزیراعلی کا پتلا نذر آتش کیا - advocate
ریاست میں بدحال طبی خدمات کی مخالفت میں پٹنہ ہائی کورٹ کے وکلاء نے آج وزیراعلی نتیش کمار اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کا پتلا نذر آتش کیا۔
وکلاء کے ذریعہ وزیر اعلی کا پتلا نذر آتش
ان لوگوں نے نتیش کمار اور ہرش وردھن مردہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔واضح رہے کہ مظفرپور میں اے ای ایس کی وجہ سے بڑی تعداد میں معصوم بچوں کی موت ہوئی تھی۔
وہیں ریاست کے 16 اضلاع میں شدید گرمی اور ہیٹ ویب کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ مرے تھے۔ ان وکیلوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہونے والی موت پر ہم لوگوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار اور مرکزی وزیر ہرش وردھن کا پتلا نذر آتش کیا ہے۔
Last Updated : Jun 28, 2019, 9:25 PM IST