اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بہار میں شراب اور نقدی برآمد - سیوان

بہار میں سیوان ، بیگو سرائے اور ضلع سپول سے آج پولیس نے کثیر مقدار میں شراب کے ساتھ ایک لاکھ روپے نقد برآمد کیے ۔

بہار میں شراب اور نقدی برآمد

By

Published : Jun 16, 2019, 11:41 PM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع کے گٹھنی تھانہ علاقہ کے گھٹنی چیک پوسٹ پر گاڑی چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک ٹرک سے 485 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ۔ حالانکہ پولیس کو دیکھتے ہی ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ برآمدشراب اروناچل پردیش میں تیار کی گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق برآمد شراب کی قیمت قریب بیس لاکھ روپے ہے ۔ ٹرک نمبر کی بنیاد پر پولیس مالک کا پتہ لگا رہی ہے ۔

وہیں بیگو سرائے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے ایگھو گاﺅں واقع ایک ٹھکانے پر چھاپے ماری کر کے 90 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ۔ اس دوران موقع پر سے ایک لاکھ روپے نقد اور دو موٹر سائیکل بھی پولیس نے برآمد کی ہے ۔ حالانکہ چھاپے ماری کے دوران دھندے باز فرار ہو گئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details