پرشانت کشور سے وضاحت طلب
مشہور انتخابی حکمت ساز اور جے ڈی یو کے نائب صدر پرشانت کشور سے متعلق خبر ہیکہ وہ بنگال میں ترنمول کا نگریس کی انتخابی حکمت عملی ترتیب دیں گے۔
تاہم اس سلسلہ میں بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمار نے کہا انھیں اس بارے کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اتوار کے روز قومی عاملہ کا اجلاس منعقد ہوگا،جس میں پرشانت کشور خود اس بات کی وضاحت کریںگے۔
انھوں نے کہا کہ پرشانت سیاسی تجزیہ اور حکمت سازی کا ادارہ چلاتے ہیں جس کے تحت وہ کس کے لیے کام کررہے ہیں اس کا علم انھیں نہیں ہےتاہم وہ یہ کہنا ضرور چاہیں گے کہ ان سرگرمیوں کا پارٹی پر کوئی اثر نہ پڑے۔
اطلاعات کے مطابق پرشانت نے جمعرات کے روز بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی جس میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے انتخابی حمکت عملی طئے کرنے کی انھیں ذمہ داری سونپی ہے۔
پرشانت کشور نے پچھلے انتخابات میں آندھراپردیش میں وائی ایس آر کانگریس کے لیے کام کیا تھا، مذکورہ جماعت اب ریاست میں برسر اقتدار ہے۔