اب یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہماچل پردیش کے وزیراعلی نے اپنا وعدہ پورا کیا۔
پلوامہ حملے میں ہلاک شدہ جوان کی بیوہ کو نوکری - سرکاری ملازمت
پلوامہ حملے کے دو ماہ بعد ہلاک ہونے والے تلک راج کی اہلیہ ساوتری دیوی کو جوالی تحصیل کے ہرچکیاں ذیلی تحصیل میں کلرک کے عہدے پر تقرری کی گئی ہے۔
پلوامہ حملے میں ہلاک شدہ جوان کی بیوہ کو نوکری
ریاست ہماچل پردیش کے رکن اسمبلی ارجن ٹھاکر نے دیوا گاؤں کے جوالی علاقے کے شہید تلک راج کے گھر جاکر ان کی بیوہ ساوتری دیوی کو تقرری نامہ دیا۔
ہماچل پردیش کے وزیراعلی جئے رام ٹھاکر نے شہید جوان کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا وعدے پورا کیا۔