بھارت کے پہلے وزیراعظم اور کانگریس کے رہنما جواہر لعل نہرو کی سرخ گلاب کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر ہوئی ہے، جس سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں بتایا گیا ہے کہ جواہرلعل نہرو اپنی اہلیہ کملا نہرو کی موت کے بعد ان کی یاد میں روزانہ ایک تازہ گلاب لگایا کرتے تھے۔
خیال رہے کہ کملا نہرو ایک پرعزم اور شرمیلی خاتون کے طور پر جانی جاتی ہیں، کملا نہرو تمام دقیانوسی رسومات توڑتے ہوئے مضبوط عورت کی حیثیت سے ابھر کر بھارتی عوام کے سامنے آئیں۔
انہوں نے اپنے شوہر جواہرلعل نہرو کے ساتھ مشترکہ طور پر بھارت کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔