اس موقع پر انہوں نے بھوپال سے اپنی رشتے کا ذکر تے ہوئے کہا کہ انہیں بھوپال اور بھوپال کے لوگوں سے کافی محبت ہے۔
ساتھ ہی جاوید اختر کی بھوپال آنے کا مقصد کانگریس میں شمولیت بتایا جارہا تھالیکن جاوید اختر نے اس بات کو سرے سے خارج کردیا۔
جاوید اختر نے پریس کانفرنس کرکے شیوسینا کے برقع پر پابندی کے مطالبہ پر شدید نکتہ چینی کی، متعلقہ تصویر و ہیں جب نامہ نگاروں نے شیوسینا کا برقع پر پابندی اور بی جے پی کے بھوپال امیدوار پرگیہ ٹھاکر پر سوال کیا تو انہوں نے کہا اگر برقع پر پابندی لگانی ہے تو راجستھان کے گھونگھٹ پر بھی پابندی لگائی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا اگر حکومت ایسا قانون لانا چاہتی ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ چہرہ برقع سے ڈھکے یا گھونگھٹ سے دونوں ایک ہی بات ہے۔
گھونگھٹ پرپابندی کیوں نہیں جاوید اختر نے بھوپال پارلیمانی حلقے سے بی جے پی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کی امیدواری کے بارے میں کہا بی جے پی نے انہیں اپنا امیدوار بنا کرکے اپنی ہار مان لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کچھ نہیں بچا ہے تو پرگیہ کے ذریعے اپنا اصلی چہرہ دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا امیدوار ایسا ہونا چاہئے، جس سے امید کی جا سکے۔