مغربی بنگال میں سیاسی جھڑپوں کے ذمہ دارکون؟ - اپوزیشن پارٹیوں
مغربی بنگال میں پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی پولنگ کے لیے تیاری کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت اوراپوزیشن پارٹیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مرکزی فورسزکی موجود گی کے باوجودریاست میں تشددکابازارگرم ہے۔
مغر بی بنگال میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے سے لے کر چوتھے مرحلے میں ہونے والی پولنگ کے دوران مغربی بنگال کے تمام حلقوں میں حکمراں جماعت اوراپوزیشن پارٹیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
ان علاقوں میں بھی سیاسی جھڑلیں ہورہیں ہیں جہاں پارلیمانی انتخابات ہونے باقی ہے۔
الیکشن کمیشن،اسپیشل پولیس آبزروراوراسپیشل الیکشن آبزور کی تمام ہدایت اورسوفیصد مرکزی فورسز کے دعویٰ کے باوجودمغربی بنگال میں تشدد کے سائے میں انتخابات کرائے جارہے ہیں۔متعلقہ اداروں کی جانب سے انتخابات کو پرُامن قراردیے جارہے مگرزمینی حقیقت کچھ اورہی ہے۔
مغربی بنگال کے شمالی24پرگنہ،ہگلی کے پانڈیشوا،بیربھوم کے نانور،الم بازار،جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر،جادب پور،کینگ، ہوڑہ کے بالی وغیرہ علاقوں میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان خونی جھڑپیں جاری ہیں۔
اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ مغر بی بنگال پولیس اورمرکزی فورسز کے باوجود ان علاقوں میں سیاسی جھڑپوں کا سلسلہ کیوں اور کسے جاری ہے۔اس کا ذمہ دارکون ہے۔
ریاستی پولیس پرالزام ہے کہ وہ حکمراں جماعت کے ساتھ ہے۔الیکشن کمشین،اسپیشل پولیس آبزروراوراسپیشل الیکشن آبزورآزادہہیں مگروہ تماشائی بنے ہوئے ہیں۔