اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مغر بی بنگال میں سیاسی جھڑپیں، ذمے دار کون؟

مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مر حلے کے لیے آئندہ 18 اپریل کو انتخابات ہونے ہیں۔ تمام پارٹیوں کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔ انتخبات کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مغر بی بنگال میں سیاسی جھڑپیں،ذمہ دار کون؟

By

Published : Apr 16, 2019, 12:08 PM IST

الیکشن کمیشن کی یقین دہانی کے باوجود سیاسی جھڑپیں رکنے کانام نہیں رہیں ہیں۔

ریاست مغر بی بنگال کے بیشتر اضلاع اس وقت سیاست کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ کولکاتا، ہوڑہ، شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پر گنہ، ندیا، مرشدآ باد، بیربھوم، بانکوڑہ، مغربی اورشرقی مدنی پور، بردوان، مرشدآباد اور دارجلنگ میں حکمراں جماعت ترنمول کا نگریس اور بی جے پی،سی پی آ ئی ایم اورکانگر یس کے حامیوں کے درمیان تصادم جاری ہیں۔

روازنہ کسی نہ کسی ضلع سے جھڑپ کی خبرموصول ہو رہی ہے۔ لیکشن کمیشن کی تمام یقین دہانی کے باوجود سیاسی تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ جانی ونالی نقصان ہونے کی اطلاع آ رہی ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے دوسر ے مرحلے سے قبل ریاست مغربی بنگال مرکزی فورسز کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکاہے۔ مرکزی فورسز مختلف مقامات پر پہلے سے ہی تعینات ہیں۔ ان کی موجودگی کے باوجود سیاسی جھڑپیں ہورہیں ہیں۔
مغربی بنگال میں اپوزیشن پارٹیاں الیکشن کمیشن کے اقدامات سے ناخوش ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں نے مزید سیکورٹی کا مطالبہ کر رہیں ہیں۔ انہیں ریاستی پولیس پر بالکل بھروسہ نہیں ہے۔
مگر حکمراں جماعت ترنمول کا نگریس اپوزیشن پارٹیوں کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہو ئے مرکزی فورسز کے بجائے ریاستی پولیس پر بھروسہ کر رہی ہے۔
الیکشن کمیشن بھی حکمراں جماعت ترنمول کا نگریس پر دباؤڈالنے میں ناکام رہی ہے۔
گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمالی 24 پر گنہ کے نئی ہٹی،ہوڑہ،شمالی دیناج پور کے اسلام پو،مرشد آ باداورآسنسنول سے سیاسی جھڑپوں کی خبریں موصول ہو ئیں۔
سوال یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے مغر بی بنگال میں پرُ امن انتخابات کرانے کی امید ظاہر کی تھی اس میں وہ کھرا اترنے میں کامیاب ہو گی یانہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details