ریاست بہار میں حکومت نے کہاکہ گیہوں کی کم ازکم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور مقامی بازاری قیمت کے مابین بہت کم فرق ہونے کی وجہ سے گیہوں کی حصولیابی کم ہوئی ہے۔
بہار کونسل میں خوراک اور صارفین تحفظ کے وزیر مدن سہنی نے راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کے رادھا چرن شاہ اور جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے ستیش کمار کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں کہا کہ ریاست میں گیہوں کی حصولیابی کا کام اس برس یکم اپریل سے تیس جون تک مو ثر رہا۔
ریاستی حکومت نے دو لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے۔