اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

لارا کو ہسپتال سے راحت - برائن لارا

ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر برائن لارا کو اچانک سینے میں درد کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

لارا کو ہسپتال سے راحت

By

Published : Jun 27, 2019, 2:10 AM IST

ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر برائن لارا کو بدھ کے روز ممبئی کے ایک ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی، جہاں انہیں اچانک سینے میں درد کے بعد علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔

ہسپتال کے ترجمان پراگ دھركے نے بتایا کہ لارا کو دوپہر 12 بجے چھٹی دی گئی۔

انہوں نے ساتھ ہی بتایا کہ لارا کی صحت ابھی ٹھیک ہے، ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ایک سپورٹز چینل میں بطور ماہرین کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے سلسلے میں وہ بھارت آئے ہیں۔

واضح رہے کہ لارا کی احتیاطاً اینجیوگرافی کی گئی تھی، لیکن ان ان کی حالت مکمل طور پر ٹھیک ہے۔ وہیں لارا نے بھی منگل کی رات ایک آڈیو پیغام جاری کرکے اپنے صحت مند ہونے کی اطلاع دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں شائقین کا ان کی محبت اور میری فکر کرنے کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ وہ ہسپتال کے بستر پر مزے سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ دیکھ رہے تھے اور مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ توقع کر رہے تھے کہ آسٹریلیا جیتے، لارا نے کہا، 'میں انگلینڈ کا مداح نہیں ہوں'۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں آسٹریلیا نے 64 رن سے جیت درج کرتے ہوئے عالمی کپ کےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

سابق کیریبین کپتان نے سنہ 2007 میں عالمی کپ سے ویسٹ انڈیز کے باہر ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details