مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے دعویٰ کیا ہے کہ کوچ بہار ضلع میں ریاستی حکومت نے 70فیصد اکثریت والے سرکاری اسکولوں میں علاحدہ ڈائننگ روم بنائے جائیں۔
بی جے پی رہنما نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اس خط کو شیئر کرتے ہوئے حکومت کی منشاء اور نیت پرسوال کھڑے کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اس کے پیچھے کے مقاصد کیا ہیں؟۔
گھوش نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے حکومت کے سرکولر میں کہا گیا ہے کہ جن اسکولوں میں 70فیصد یا پھر اس سے زیادہ مسلم طلباء ہیں ان کیلئے علحدہ ڈائننگ روم بنائے جائیں اور اسی لحاظ سے مڈ میل کے وقت بیٹھایا جائے۔
ریاستی بی جے پی صدر نے سوال کیا کہ مذہب کی بنیادپر تفریق کیوں کیا جارہا ہے۔ اس کے پیچھے مقاصد کیا ہیں یا کوئی سازش ہے۔
کوچ بہار ضلع انتظامیہ کے اقلیتی شعبہ نے سرکولر جاری کرتے ہوئے ضلع میں 70فیصد یا اس سے زاید مسلم طلباء والے اسکولوں کی فہرست اور ان کیلئے مڈڈے میل کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق رپورٹ بھیجیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے ساتھ ممتا بنرجی کی میٹنگ
پارلیمانی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہر ہفتے ایک ضلع کے پارٹی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کرتی ہیں۔