اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال: کورونا کے نئے کیسز میں کمی لیکن اموات میں اضافہ کا سلسلہ جاری

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں جہاں ایک طرف مسلسل کمی آ رہی ہے لیکن دوسری طرف شرح اموات میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربی بنگال: کورونا کے نئے کیسز میں کمی لیکن اموات میں اضافہ کا سلسلہ جاری
مغربی بنگال: کورونا کے نئے کیسز میں کمی لیکن اموات میں اضافہ کا سلسلہ جاری

By

Published : Jun 5, 2021, 10:09 PM IST

ریاست میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں تیزی سے گراؤٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7682 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، لیکن اس دوران ریاست میں کورونا وائرس کے سبب شرح اموات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا۔

مغربی بنگال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 118 اموات ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 5 اموات زیادہ ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت نے کہا کہ یومیہ شرح اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ شرح اموات میں کمی کے بعد ہی ریاست میں حالات کو بہتر کہا جاسکتا ہے۔

ریاست کے اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز پر ایک نظر:

شمالی 24 پرگنہ :1664

کولکاتا :692

جنوبی 24 پرگنہ :484

ہوڑہ :601

ہگلی :448

جلپائی گوڑی :491


مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل 14،17،130 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 15،152 اموات ہوئی ہیں۔ دوسری طرف کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13،58،537 تک پہنچ چکی ہے. صحتیابی کی شرح 95.73 فیصد ہے جبکہ اس میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details