'ریاستی داخلہ سکریٹری کو پہلے ہی ہٹادینا چا ہئے تھا' - ادھیر ربجن چودھری
مغربی بنگال میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔آج مغر بی بنگال پردیش کانگریس کے رہنما ادھیر ربجن چودھری نے کہاکہ ریاستی داخلہ سکریٹری کو معطل کرنے میں کافی وقت لگ گیا۔ انہیں توبہت پہلے ہی باہر کا راستہ دکھانا چاہئے تھا۔
ادھیررنجن چودھری نے کہاکہ ریاستی داخلہ سکریٹری وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں تھے۔ ان کی وجہ سے مغر بی بنگال کو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہاکہ داخلہ سکریٹری کوغیر جانبدار طریقے سے کام کرنا چا ہپئے تھامگرانہوں نے ایسا نہیں کیا۔الیکشن کمیشن کے پاس ان کے خلاف انتگنت شکایت تھیں۔
کانگریس کے رہنما کے مطابق الیکشن کمیشن فیصلہ لینے میں دیر کردی۔ مغر بی بنگال میں انتخابات شروع ہونے سے قبل ہی داخلہ سکریٹری کو اگر دیا جا تاتواپوزیشن پارٹیوں کو اتنا نقصان نہیں ہوتا۔