اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال: گروہی تصادم میں فائرنگ، سب انسپکٹر زخمی - سب انسپکٹر کو گولی لگ گئی

ہوڑہ ضلع کے بالی میں واقع شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کرنے کے لئے پہنچے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ میں سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔

مغربی بنگال: گروہی تصادم میں فائرنگ، سب انسپکٹر زخمی
مغربی بنگال: گروہی تصادم میں فائرنگ، سب انسپکٹر زخمی

By

Published : Jun 8, 2021, 11:23 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ کے بالی میں بدھ گھاٹ کے قریب واقع شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کرنے کے لئے پہنچے دو گروپس میں کسی بات کو لے کر حجت و تکرار ہو گئی۔ دونوں گروپوں کے درمیان حجت وتکرار ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔ جس کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

مغربی بنگال: گروہی تصادم میں فائرنگ، سب انسپکٹر زخمی

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ گروہی تصادم کے دوران فائرنگ میں للوہ تھانے کے سب انسپکٹر کو گولی لگ گئی۔ شدید طور پر زخمی للوہ تھانے کے سب انسپکٹر سومن گھوش کو ہوڑہ کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ڈاکٹروں نے کہا کہ پولیس آفیسر خطرے سے باہر ہے۔ ان کے پیر میں گولی لگی تھی۔ انہیں شدید طور زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کرنے کے دوران دو گروپوں میں ہوئے جھگڑے کو سلجھانے کے لئے سب انسپکٹر وہاں پہنچے تھے۔

پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ فائرنگ معاملے میں ملوث شخص کی تلاش جاری ہے اور اس کی جلد گرفتاری عمل میں آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details