ڈی جی اور چیف سکریٹری ایماندار نہیں: مکل رائے
بی جے پی کے سرکردہ رہنما مکل رائے نے کہاکہ مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ریاستی چیف سکریٹری ایماندار نہیں ہیں۔
شمالی24 پرگنہ کے بیرکپور میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مکل رائے نے کہا کہ 'ریاست کی صورتحال بہت خراب ہے۔ حکمراں جماعت کے کہنے پر اعلیٰ افسران حرکت کر تے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آ ف پولیس اور ریاستی چیف سکریٹری ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام نہیں دیتے ہیں۔ وہ حکمراں جماعت کی حمایتی ہیں اورجانبدار ہیں'۔
مکل رائے کے مطابق، اسے لوگوں کی وجہ سے مغربی بنگال کی صورتحال خراب چکی ہے۔ بنگال میں قتدار تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا مغربی بنگال بھی بہار جسا ہوجائے گا۔
بی جے پی کے رہنماکے مطابق ممتا بنر جی کی حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے۔ ممتا بنر جی کو خود پتہ نہیں ہے کہ ان کے رہنما کیا کر رہے ہیں۔ بس وہ حکومت چلا تے رہنا چا ہتی ہیں۔