مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات تقریباً ختم ہوا چاہتے ہیں۔ لیکن دوسری جانب کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 68 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریوں کے درمیان کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ وبا بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔
مغربی بنگال: کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11000 سے متجاوز مغربی بنگال میں مسلسل ساتویں روز 16 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 68 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت کولکاتا اور اس سے متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ میں چار-چار ہزار سے زائد کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز محکمہ صحت کے لیے تشویش کا باعث بن چکے ہیں. دونوں ہی اضلاع میں کورونا گائڈ لائنس کی سب سے زیادہ خلاف ورزی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی آکسیجن سلینڈر کی کمی محسوس ہونے لگی ہے جو محکمہ صحت اور حکومت دونوں کے لئے تشویش کا سبب ہے۔
مغربی بنگال: کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11000 سے تجاوز غور طلب ہے کہ انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور متحدہ اتحاد کے حمایت یافتہ آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہو گئی تھی. اس کے علاوہ بنگلہ زبان کے مشہور شاعرشانکو گھوش اور مشہور موسیقی کار کی بھی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد سات لاکھ 25 ہزار تک پہنچ چکی ہے جب کہ اس بیماری سے اب تک ساڑھے دس ہزار لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس بے قابو ہو چکا ہے. آنے والے دنوں میں کورونا سونامی آنے کا خدشہ ہے۔
مغربی بنگال: کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11000 سے تجاوز انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں یوں ہی اضافہ ہوتا رہا تو ریاستی حکومت کو مجبوراً سخت قدم اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق عام لوگوں کے پاس اس بیماری سے بچنے کے لئے کورونا گائڈ لائنس اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جب کہ اس بیماری سے اب تک گیارہ ہزار افراد کی موت ہوئی ہے۔
مغربی بنگال: کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11000 سے تجاوز دوسری طرف انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور متحدہ اتحاد کی حمایت یافتہ آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہو گئی تھی. اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کاجل سنہا کی بھی موت ہوگئی. اس کے علاوہ بنگلہ زبان کے مشہور شاعر شانکو گھوش اور مشہور موسیقی کار کی موت ہو چکی ہے۔