ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ رہی ہے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام کو اپنی جانب راغب کرکے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ریاست کی وزیراعلی ممتابنرجی نے کہ' بی جے پی اور حیدرآباد کی سیاسی جماعت مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہوئے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہی جیسا کہ دوسری ریاستوں میں کر چکی ہے جلپائی گوڑی میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ' مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کو مغربی بنگال میں کچھ بھی نہیں ملے گا۔' ہندو اکثریتی علاقے میں کچھ اور کہا جاتا ہے اور مسلم اکثریتی علاقے میں کچھ اور کہا جاتا ہے کیونکہ اس سے ووٹ تقسیم ہو سکتے ہیں۔