ممتا بنر جی نے کہاکہ میں مودی جی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کروں گی۔ میں نے غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزیر اعلیٰ سے اس سلسلے میں بات چیت کی ۔ تمام لوگوں نے اس سلسلے میں مثبت جواب دیا ہے ۔
کیا مودی کی حلف برداری میں ممتا شریک ہوں گی؟
لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان رسہ کشی کو درکنار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے کا اعلان کیا۔
مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گی ممتا
انہوں نے مزید کہاکہ میں نے اس سلسلے میں کا فی غور وفکرکرنے کے بعد حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میں مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہوں اور منفی سیاست سے دوررہنا چاہتی ہوں۔