ڈائمنڈہاربر حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ابھیشک بنرجی نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مر حلے میں کرسیاں توڑی گئیں۔ دوسری مرحلے میں ہاتھ توڑیں گے،تیسرے مرحلے میں پاؤں توڑیں گے،چوتھے مر حلے میں کمرکی ہڈی توڑیں گےاور پانچویں مرحلے میں منہ توڑ دیں گے۔لوک سبھاانتخابات میں فرقہ پرست جماعت کوکھڑا ہونے نہیں دیں گے۔
ممتا بنرجی کے بھتیجے کامتنازع بیان - متازع بیان
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کے بھتیجے ابھیشک بنر جی نےلوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے ایک دن قبل متازع بیان دے کربنگال کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔۔
ابھیشک بنر جی نے کہاکہ میرے کہنے کا مطلب ہے کہ جمہوریت کو برقراررکھنے کےلیے عام آدمی کچھ بھی کرسکتا ہے۔آئندہ23مئی کو نریندر مودی کی حکومت کاخاتمہ ہو گا اور عام لوگوں کی جیت ہو گی۔
ابھیشک بنرجی نے کہاکہ مودی حکومت نے لوگوں کودھوکہ دیاہے۔جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا۔ عام لوگ مودی کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
مودی حکومت کے زوال کے بعد بھارت میں ایک ایماندار اور مضبوط حکومت بنے گی جہاں تمام مذاہب کے لوگ آ زادنہ طور پر زندگی گزاریں گے۔