نومنتخب رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے کہاکہ میں اپنے سیاسی کیرئیر کے دوران کبھی بھی کسی سے ذاتی انتقام نہیں لیا ہے۔ مجھے بتا یا گیا ہے کہ سیاسی میدان میں لمبے عرصے تک برقراررہنا ہے تو کسی سے انتقام نہیں لیناہے۔
انہوں نے کہاکہ ممتابنرجی ایک ضدی عورت ہیں۔ اگرآپ ان کے ساتھ ہیں توغلط کرکے بھی صحیح ہیں۔ آج جب ان سے الگ ہوجاتے ہیں توغدارہوجاتے ہیں۔