اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، تمام مطالبات منظور - مطالبات

مغربی بنگال میں گزشتہ دس دنوں سے جاری جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال آج وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ میٹنگ کے بعد ختم ہوگئی۔

ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ,حکومت نے تمام مطالبات کیا منظور

By

Published : Jun 17, 2019, 7:10 PM IST

وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹروں کے تمام مطالبات منظور کر لئے اور ڈاکٹروں کو کام شروع کرنے کی اپیل کی ۔جونیئر ڈاکٹروں کے وفد نے نبنو میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سامنے اعلان کیا کہ وہ ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔.


مغربی بنگال کے سکٹریٹ بلڈنگ نبنو میں مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور ہڑتال بیٹھے جونئیر ڈاکٹروں کے درمیان ہونے والی میٹنگ نتیجہ خیز رہا۔

جونئیر ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کی حامی بھری۔ڈاکٹروں نے اپنے تمام مطالبات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھے۔


جونیئر ڈاکٹروں کی طرف سے کہا گیا کہ ہم خوف کے ماحول میں کام کر رہے ہیں۔ہماری تحفظات کو یقینی بنایا جائے۔بہت مجبور ہوکر ہڑتال کرنا پڑا ۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پر امن حالات بحال ہو ہم تشدد کے خلاف سخت قانون چاہتے ہیں کیونکہ ڈاکٹروں کو زدوکوب کرنے کی روایت قائم ہو چکی ہے۔

ہسپتالوں میں سیکورٹی کے بہتر انتظامات کئے جائیں ہمیں آپ سے امید ہے کہ آپ سارے مسائل کو حل کریں گی۔

ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی لوگ آ کر اسپتالوں میں افراتفری پھیلاتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بھی مانا کہ ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت ہوتی ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ جونیئر ڈاکٹروں کی تمام تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے میتنگ کے دوران ہی ان پر عمل درآمد کرنے کی محکمہ صحت کے افسر ہدایت دی ۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی شعبے میں مریض کے صرف دو لوگوں کو ہی داجل ہونے کی اجازت ہوگی۔تمام ہسپتالوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیی بار مریضوں اور ڈاکٹروں کے درمیان رابطہ کی کمی وجہ سے جس میں زبان کا بھی دجل ہوتا ہے کیونکہ یہاں ہر زبان کے بولنے والے لوگ آتے ہیں۔ اس کے لئے ایک تیسرے فریق کی ضرورت ہے جو دونوں کے درمیان رابطہ بنے گا اور ہر ہسپتال میں ایک نوڈل افسر کو تعینات کیا جائے جو ہسپتال میں ان سب معاملات کو دیکھے گا۔

ہسپتالوں میں باہری لوگوں کو روکنے کا انتظام کیا جائے گا اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مریضوں کو اگر کوئی پریشانی ہو تو اس شکایت درج کرانے کے لئے ہسپتال میں ایک سیل قائم کیا جائے۔ مریض اپنی شکایات درج کرسکیں ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ کی اس تجویز کی تائید کی ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ڈاکٹروں کو ہم بھگوان مانتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں آپ لوگ اچھے سے کام کریں حکومت آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیے کسی ڈاکٹر کے خلاف معاملہ نہیں کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ سے زخمی ڈاکٹر پریباہ مکھرجی کی عیادت کرنے کی اپیل کی جس پر انہوں نے کہا کہ آپ جتنی جلدی ہڑتال کریں گے میں اس سے ملنے جاؤں گی۔ ہمیں اپنے ڈاکٹروں پر ناز ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ آج کی میٹنگ نہایت ہی کامیاب رہی انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کوئی بھی پریشانی ہو بلا جھجھک آپ کالی گھاٹ آکر مجھ سے ملے میں آپ کے مسائل حل کردوں گی آپ ہو مجھ سے رابطہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details