بی جے پی کے کارکنان نے ہاجرہ میں ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر تے ہوئے کٹ منی واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی کی جانب سے ناکہ بندی سے گاڑیوں کی آمد رفت ٹھپ پڑ گئی۔
بی جے پی کے رہنما سانتن بوس کاکہنا ہے کہ ریاست کے حالات بہت خراب ہو گیے ہیں۔ چاروں طرف افراتفری کا ماحول ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنر جی کے اپنے ہی رہنماؤں کے کٹ منی لینے کی بات کوتسلیم کرنے سے ثابت ہو گیا ہےکہ ریاست ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے چلے گئی ہے۔