اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال: آٹھویں مرحلے میں 76.07 فیصد پولنگ، دو مئی کو نتائج

مغربی بنگال میں آٹھویں مرحلے میں ریاست کے چار اضلاع کی 36 سیٹوں پر سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ مکمل ہوگئی، دو مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ آخری مرحلے میں 76.07 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

By

Published : Apr 29, 2021, 10:04 PM IST

Updated : Apr 30, 2021, 7:13 AM IST

Bengal
Bengal

اسمبلی انتخابات کے تحت آٹھویں اور آخری مرحلے میں ریاست کے چار اضلاع کی 36 سیٹوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ مکمل ہوگئی۔

اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال کی 294 میں سے 292 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا-

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور جنگی پور اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی موت کے سبب ان دونوں اسمبلی حلقوں میں 16 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

3

اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں ریاست کے چار اضلاع کی 35 سیٹوں پر 76.07 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ تشدد کے چند واقعات کو چھوڑ کر آخری مرحلے کی ووٹنگ بھی پرامن رہی۔

مالدہ، مرشدآباد، بیربھوم اور کولکاتا کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی لیکن کہیں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

مغربی بنگال: آٹھویں مرحلے کی پولنگ مکمل، دو مئی کو نتائج

اسمبلی انتخابات کے تحت آٹھویں اور آخری مرحلے میں ریاست کے چار اضلاع کی 36 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کو یقینی بنانے کی کڑی ہدایت دی گئی تھی۔ اس کے باوجود کہیں کورونا گائیڈ لائن پر عمل کیا گیا تو کہیں خلاف ورزی کی گئی۔

اس کے لئے الیکشن کمیشن نے مرکزی فورسز کی 753 کمپنیوں کو تعینات کیا. اس کے باوجود تشدد کے واقعات کی اطلاع موصول ہوئی۔

مغربی بنگال: آٹھویں مرحلے کی پولنگ مکمل، دو مئی کو نتائج

آٹھویں اور آخری مرحلے میں چار اضلاع میں کل ووٹرز کی تعداد 84,77,728 ہے جو اپنے حق رائے دہی کا بخوبی استعمال کیا.

چاروں اضلاع میں مرد ووٹرز کی تعداد 43,55,835 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 41,21,735 تھی. اس کے علاوہ تیسرے جنس ووٹرز کی تعداد 158 تھی۔

مغربی بنگال: آٹھویں مرحلے کی پولنگ مکمل، دو مئی کو نتائج

آٹھویں اور آخری مرحلے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے کل 283 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی۔

آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کئی اعلیٰ رہنما میدان میں ہیں جن میں ریاستی وزیر ششی پانجا، اتین گھوش، ریاستی وزیر سدھن پانڈے، نینا بندھوپادھیا، پارش پال فارورڈ بلاک کے پرکاش ساہا، سی پی آئی ایم کے راجیب بسواس اور کاشی ناتھ بسواس کے نام قابل ذکر ہے۔

مغربی بنگال: آٹھویں مرحلے کی پولنگ مکمل، دو مئی کو نتائج

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آٹھویں اور آخری مرحلے میں شمالی کولکاتا کی سات، مالدہ ضلع کی چھ، مرشدآباد اور بیربھوم ضلع کی 11-11 سیٹوں کے لئے مرکزی فورسز کی 753 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

شمالی کولکاتا کی سات سیٹوں کے لئے مرکزی فورسز کی 95 کمپنیاں، مالدہ ضلع میں 200 کمپنیوں، مرشدآباد میں 211 اور بیربھوم ضلع 224 مرکزی فورسز کی کمپنیاں تعین تعینات کئے گئے تھے۔

آئندہ دو مئی کے اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا. الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں اور ان کے کاؤنٹنگ ایجنٹوں کو کورونا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ لے کر کاؤنٹنگ مراکز پر آنے کی ہدایت دی ہے.

Last Updated : Apr 30, 2021, 7:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details