شجاعت بخاری کا قتل: تحقیقات میں نیا انکشاف - undefined
معروف صحافی شجاعت بخاری کے 14 جون 2018 کو ہوئے قتل سے ایک دن پہلے بھی ان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
شجاعت بخاری کے قتل کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ 14 جون کو ہوئے قاتلانہ حملے سے پہلے بھی ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
ایک سال کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 13 جون 2018 کو سات بجکر 15 منٹ پر دو گاڑیوں میں سوار چھ افراد نے افطار کےلیے جارہے شجاعت بخاری کا پیچھا کیا تھا لیکن حملہ آور اپنی بندوق نکالنے میں ناکام رہے اور حملے کا منصوبہ ناکام ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ شجاعت بخاری نے 2008 میں اخبار ڈیلی رائزنگ کشمیر شروع کیا تھا۔
شجاعت بخاری اپنا اخبار شروع کرنے سے قبل دا ہندو کے نامہ نگار تھے۔
کل 14 جون کو پہلی برسی کے موقع پر شجاعت بخاری کی یاد میں کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔
TAGGED:
شجاعت بخاری