سنسیکس کا مثبت رجحان کے ساتھ آغاز
بی ایس سی سنسیکس اور این ایس سی نفٹی میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔
مثبت عالمی رجحان کے بعد آج مارکٹ میں آئی ٹی حصص کو برتری حاصل رہی۔
ابتدائی کاروبار میں سنسیکس 100 پوائنٹز کے اچھال کے ساتھ 39848.36 پر جا پہنچا۔ وہیں نفٹی بھی 52.05 کے اضافہ کے بعد 11933.35 پوائٹس پر پہنچ گیا۔
گذشتہ پیر کے روز بی ایس ای 168.62 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 39784.52 پہنچا تھا اور نفٹی 52.05 اضافہ کے بعد 11922.70 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
منگل کے ابتدائی کاروبار میں انڈسلنڈ بنک، ایچ سی ایل ٹیک، او این جی سی، ٹاٹا موٹرس، ٹی سی ایس، ٹاٹا اسٹیل اور انفوسس کے حصص اچھال دیکھا گیا جبکہ سن فارما، ایم اینڈ ایم، بھارتی ایئرٹیل، ایکسس بنک، ایچ ڈی ایف سی اور آئی سی آئی سی آئی بنک کے حصص میں گراوٹ دیکھی گئی۔