صہیونی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
ایران نے دھکمی دی ہے کہ اگر تجارتی استثنیٰ میں امریکہ نے توسیع نہیں دی تو وہ سنہ 2015 کے جوہری معاہدے کی تمام شرائط کو ختم کرکے یورینیم کی آفزودگی شروع کردے گا۔
اطلاع کے مطابق تل ابیب میں منعقدہ ایک تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے کہا کہ 'آج جب میں تقریب میں شرکت کے لیے راستے میں تھا تو مجھے خبر ملی کہ ایران، اپنا جوہری پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے'۔