اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'پارٹی کوغداروں سے پاک بنانا ہے' - جیوتی پریہ ملک

ترنمول کانگریس کے رہنما جیوتی پریہ ملک کاکہنا ہے کہ بی جے پی مغربی بنگال کی فضا مکدر کرنے کی کوشش میں مصروف ہے مگر عوام ان کے ناپاک سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

پارٹی کوغداروں سے پاک بناناہے

By

Published : Jun 1, 2019, 6:07 PM IST


انہوں نے کہاکہ کنچڑا پاڑہ میں ہمارا جلسہ تھا۔ گزشتہ روز نئی ہٹی میں وزیراعلیٰ کی میٹنگ کے بعد ہم نے فیصلہ کیاتھا کہ کنچڑاپاڑہ میں جلسہ کیاجائے گا۔ بی جے پی حامی شرپسندوں نے جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔

پارٹی کوغداروں سے پاک بناناہے

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے حامیوں میں اتنی ہمت ہے کہ راست مقابلہ کرے۔رات کے اندھیرے میں ترنمول کانگریس کے حامیوں کے گھروں پر حملہ کیا جارہا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے بیوی، بیٹی کودھمکی دی جا رہی ہے۔

یہ سب سیاست نہیں ہے۔غداروں کے چلے جانے سے ترنمول کانگریس کو فائدہ ہوا ہے۔غدار پارٹی کے نام پر کمانے کے لیے آئے تھے اور کما کر واپس چلے گئے۔

ان غداروں کی وجہ سے عام لوگوں کو دشواری ہو رہی تھی۔ ریاستی وزیر نے مزید کہاکہ ممتا بنرجی ایک بار پھر مغربی بنگال میں صفر سے شروعات کر رہی ہیں۔ ہم ایک بار پھر بدعنوان رہنماوں سے پاک ریاست بنانے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details