ہم طوفان سے نمٹنے کے لیے تیارہہں:ممتابنرجی - طوفان فونی
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ طوفان فونی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔مغربی بنگال کی حکومت کسی بھی ناخوشگوارحالات سے نمٹنے کے لیے تیارہیں۔وگوں کی ہوشیاررہنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے آئندہ48 گھنٹوں کے لیے اپنے تمام انتخابی جلسوں کومنسوخ کردیاہے۔
کھڑگپورمیں قائم کنٹرول روم میں بیٹھ کروزیراعلیٰ ممتابنرجی طوفان فانی پرخصوصی نظریں رکھی ہوئی ہیں۔کنٹرول روم سے بنگال کے لوگوں کو طوفان سے نمٹنے کے لیے حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ قدرتی آفات کوکوئی قابو نہیں کرسکتے ہیں۔مگر وقت سے پہلے ضروری اقدامات اٹھا کر زیادہ سے زیادہ نقصان ہونے سے بچاجاسکتا ہے۔
حکومت مغربی بنگال کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کےلیے پوری طرح سے تیارہے۔این ڈی آرایف کی ٹیموں کو مختلف مقامات پر تعینات کردی گئیں ہیں۔ساحلی علاقوں سے متصل اضلاع میں انتظامیہ الرٹ ہے اور لوگوں کو بھی خبرداررہنے کی ضرورت ہے۔