انہوں نے کہاکہ بھاٹ پاڑہ میں جاری تصادم کا مسئلہ جلد حل ہوتانظرنہیں آرہاہوگا تو ہم ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔سیاست کی وجہ سے لوگوں کومزید نقصان ہونے نہیں دوں گا۔
مسئلہ حال نہیں ہونے پر ہائی کورٹ جائیں گے ارجن سنگھ نے کہاکہ بھاٹ پاڑہ میں آ ج جوکچج ہورہا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بی بنر جی کی سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ان کے اشارے پر بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف میں تشدد کا بازار کیا جارہا ہے۔
رکن پارلیمان مزید کہاکہ بھاٹ اور اس کے اطراف پولیس یکطرفہ کارروا ئی کر رہی ہے۔جابنداری برتے ہویے بی جے پی کے حامیوں کو پکڑ کر تھانے لے جا رہی ہے۔ اس سے مسئلے کا حل نہیں ہوگا۔
بی جے پی کے رہنما کے مطابق بیرکپور میں پولیس کمشنرکے تبادلے سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔حکومت اور پولیس انتظامیہ مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعہ مسئلے کا حل نکالنے کی ضرورت ہے۔