مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد سیاسی پارٹیاں ووٹ کی خاطر ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے میں مشغول ہیں، لیکن سوال یہ کہ کیا ان کو عالمی دہشتگرد قرار دینا ہی مسئلے کا حل ہے؟
مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد سیاسی پارٹیاں ووٹ کی خاطر ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے میں مصروف ہیں۔
ہم نے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد حزب مخالف کانگریس پارٹی کے رہنما نے کہا کہ دہشت گرد قرار دیئے جانے کا سہرا لینے کی ہوڑ کیوں ہے، جبکہ ہم نے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعہ سرگرم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کے بعد بی جے پی کے ذریعے سہرا لینے کی ہوڑ کو کانگریس نے افسوسناک قرار دیا ہے۔
کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ ہماری سرکار نے حافظ سعید اور لکھوی کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دلوایا تھا، اس وقت ہم لوگوں نے ڈھول نہیں پیٹا۔
کانگریس نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کبھی ان ایشوز کو انتخابات کا حصہ نہیں بنایا۔