اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ہمیں انصاف چا ہیے - کارکنان

بھاٹ پاڑہ میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے کارکنان کے درمیان جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بی جے پی کے حامی کی بیوہ نے مودی کی حلف برادر تقریب میں شامل ہونے سے قبل انہوں نے کہاکہ انہیں انصاف چا ہیے۔

ہمیں انصاف چا ہیے

By

Published : May 30, 2019, 2:45 PM IST


واضح رہے کہ بیرکپورپارلیمانی حلقے میں عام انتخابات اور ضمنی اسمبلی انتخابات کے دوران نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے حامی چندن شاو کوگولی مار کرہلاک کردیا تھا۔

ہمیں انصاف چا ہیے

مغر بی بنگال میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونےوالے بی جے پی کے 54 حامیوں کے رشتہ داروں کو نریندر مودی کی دوسری مرتبہ وزیراعظم بننے کی حلف بردار تقریب میں شرکت کے لیے مدعوکیے گئے ہیں۔

مقتول چندن شاو کی بیوی آرتی کاکہنا ہے کہ مجھے انصاف چا ہیے۔میرے شوہر نے مودی کوکامیاب بنانے کے لیے اپنی جان قربان کردی تھی۔مجھے میرے شوہر کے قاتلوں کے خلاف سزا کے سوئے کچھ بھی نہیں چا ہیے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ میرے شوہرکے قاتلوں کو سزاملنے سے مجھے اطمینان ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details