ورلڈ کپ 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کار کرد گی کا مظاہرہ کر نے والے جسپریت بمراہ نے اہم راز پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ میں ہرحالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہتاہوں۔پریٹکس سیشن کے دوران میں اس کی مشق بھی کرتا ہوں۔
'میں ہرحالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہتاہوں' انہوں نے کہاکہ نیٹ پریکٹس کے دوران حالات سے نمٹنے کے لیے مشق کرتا ہوں اور ان ہی جگہ پر گیند پھینکتا ہوں جہاں میں ٹارگیٹ کرتا ہوں۔
بھارتی ٹیم کے فاسٹ بالر کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران جو مشق کرتا ہوں اس سے میچ میں مجھے مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں جب گیندبازی کر تا ہو ں تو اس وقت میں اپنا فیصلہ خود کرتاہوں۔ اس سے میں کھیل کا حصہ بنارہتاہوں۔میں اپنے کپتان اور سنیئر کھلاڑیوں کو بتاتاہوں کہ ایسے کرنے سے ہمیں کامیا بی مل سکتی ہے۔
جسپریت بمراہ کے مطابق آ ئی پی ایل مختصر فارمیٹ کا مختلف کھیل ہے۔ ون ڈے فارمیٹ سے اس کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔