ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے آ ج سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ میں مودی کی حلب بردار تقریب میں شرکت نہیں کررہی ہوں۔
ممتاکا حلف بردارتقریب میں شامل ہونے سے انکار انہوں نے کہاکہ میں نے کل جانے کی بات کہی تھی مگر میں آج انکار کررہی ہوں ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں پارلیمانی انتخابات کے دوران بی جے پی کے 54 کارکنان کی موت کی خبر جھوٹی ہے۔اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں بی جے پی ہارس ٹریڈینگ میں مصروف ہے۔ ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے اور کونسلر کوڈرادھمکاکربی جے پی میں شامل کرایا جا رہا ہے ۔آئندہ دنوں میں ایسی خبریں اور بھی مل سکتی ہے۔