اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

چینئی میں پانی کے لیے لڑائی - چینئی میں پانی کی قلت

بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں پانی کا بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے، پانی کے تمام تر ذرائع خشک ہو گئے ہیں، پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہوٹل اور ریستوراں کاروبار پر کافی متاثرہے۔

چینئی میں پانی کی قلت سنگین تر ہوتی جارہی ہے

By

Published : Jun 17, 2019, 8:58 AM IST

Updated : Jun 17, 2019, 12:41 PM IST

پانی کا مسئلہ اتنا سنگین ہوگیا ہے کہ لوگوں میں پانی کے تئیں جھڑپوں کی بھی خبریں آرہی ہیں، جبکہ کچھ علاقوں میں عوام کو سات سے آٹھ کلومیٹرطویل تک پانی کے لیے سفر کرنا پڑتا ہے۔

اتنا ہی نہیں بلکہ شہر کے ریستوراں اور آئی ٹی کمپنیاں زیادہ پانی کی قلت سے متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ شہر میں 65 فیصد سے زائد ریستوراں پانی کی قلت سے متاثر ہیں، جبکہ ان کے مالکان کا کہنا ہے کہ پانی اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ اس کی وجہ سے ہوٹلز کا کاروبار کافی متاثر ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل تھنجاور میں عوامی پانی کی ٹنکی سے طے شدہ پانی لینے کے پیش نظر ایک تنازع بھی ہوا تھا جس میں آنند بابو نام کے ایک سماجی کارکن ہلاک ہوگیا تھا۔

Last Updated : Jun 17, 2019, 12:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details