اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کوڑا کرکٹ کی وجہ سے آبپاشی کی نہر کو خطرہ - کھیر بھوانی میلہ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں حال ہی میں کھیر بھوانی میلہ منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

کوڑا کرکٹ کی وجہ سے آبپاشی کی نہر کو خطرہ

By

Published : Jun 13, 2019, 9:25 AM IST

کوڑا کرکٹ کی وجہ سے آبپاشی کی نہر کو خطرہ

اس تقریب میں مہاجر کشمیری پنڈتوں کا ساتھ دینے کے لیے علاقے کے مسلمانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تاہم میلے کے دوسرے دن ہی مندر کے اردگرد جمع ہوئے کوڑے کرکٹ کو قریب میں واقع آبپاشی کی نہر میں پھینکا گیا جس سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ مندر کے کوڑا کرکٹ کی وجہ سے ان کی کاشت کاری بھی تباہ ہو سکتی ہے۔

جب ای ٹی وی بھارت نے جے کے دھرمارتھ ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر کرن سنگھ سے بات کی تو انہوں نے گاندربل میونسپل کمیٹی کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کی انہیں کوڑے کرکٹ کو جمع کر کے کسی مخصوص جگہ میں ڈالنا چاہیے تھا۔

تاہم جب ای ٹی وی بھارت نے میونسپل کمیٹی گاندربل کے چیئرمین ایڈووکیٹ الطاف احمد کے ساتھ فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ کوڑے کرکٹ کو وہ مندر سے باہر نکال کر صحیح جگہ پر جمع کریں گے۔

وہیں علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تولہ مولہ آبپاشی کی نہروں کی وجہ سے مشہور ہے جن کا وجود اس طرح خطے میں پڑ سکتا ہے اور اس سے مقامی لوگوں کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details