اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آکسیجن کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

نوئیڈا میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرین کو بہتر علاج مہیا کرانے کے مقصد سے آفیسر انچارج نریندر بھوشن نے ضلع کے اعلیٰ افسران کے ساتھ آن لائن اجلاس طلب کیا۔

Remdesivir blackmailing
Remdesivir blackmailing

By

Published : Apr 26, 2021, 5:15 PM IST

اجلاس میں نریندر بھوشن نے کہا کہ آکسیجن کا نظام معیار کے مطابق بہتر اور یقینی بنانے کے لیے مزید پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی تمام ہسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال سے متعلق آڈٹ کی کارروائی بھی کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورت حال میں اگر کہیں آکسیجن کی بلیک مارکیٹنگ ہو رہی ہو تو ملزمان کے خلاف بروقت سخت کارروائی کی جائے۔ اس وقت ضلع میں کورونا کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔

مریضوں کے علاج معالجے کے لیے 1000 بیڈ بڑھانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ مریضوں کو بیڈ کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے اور لوگوں کو راحت مل سکے۔

انہوں نے انٹیگریٹڈ کنٹرول روم کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔ دواؤں کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے سلسلے میں متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی کا حکم دیا۔

اس اجلاس میں کووڈ۔19 کے انچارج نریندر بھوشن پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی، نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details