مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنا نگر کے دورے کے دوران حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان کے ساتھ میٹنگ کی۔
حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے میٹنگ کے بعد مغربی بنگال پولیس،ضلع مجسٹریٹ، بی ڈی او اور ایس ڈی پی او پر جم کر تنقید کی۔
حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ پولیس اہلکاروں میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور عام لوگوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دو مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جس طرح سے نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔
بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان جھوٹے معاملے میں پھنسا کر جیل بھیجے جا رہے ہیں۔ ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔ ایف آئی آر تک درج نہیں کی جاتی ہے۔